بھٹکل :2؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) شمالی کرناٹکا ٹیچرس حلقہ کےلئے منعقد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر 1960قانون کی دفعہ 31(3)کے تحت اساتذہ کے ناموں کاووٹنگ لسٹ میں اندراج کیا جارہاہے۔ جس کے لئے 6نومبر2021تک کا موقع رہے گا۔ اہل ووٹرس سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ فارم نمبر 19کوپُر کرکے ضروری دستاویزات کو منسلک کرتےہوئےاپنانام رائے دہندگان کی فہرست میں درج کرائیں۔
بھٹکل تحصیلدار اور الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق ٹیچرس حلقہ کے انتخابات میں ووٹ دینے کی اہلیت کچھ اس طرح ہے۔ بھارت کاشہری ہو، حلقہ کے حدود میں رہائش پذیر ہو، اور یکم نومبر 2021سے پہلے قریب 6سال کی مدت میں کم سےکم تین سال ریاست کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں ہائی اسکول سے اوپر والی تعلیمی درسگاہوں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہوں، ایسے افراد ووٹ دینے کے اہل ہوں گےانہیں چاہئے کہ وہ متعینہ تاریخ سےپہلے فارم نمبر 19کو پُرکرکے ووٹر لسٹ میں اپنا درج کرائیں ۔ فارم نمبر19تحصیلدار دفتر وغیرہ سے حاصل کرسکتےہیں۔